وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بگٹی قبیلے کے 8ویں چیف منتخب، دستار بندی کردی گئی
نواب اکبر بگٹی کے پوتوں اور قبائلی عمائدین نے سرفراز بگٹی کے سر پر دستار سجائی: تاریخی جرگے کا فیصلہ

ڈیرہ بگٹی / سوئی(قدرت روزنامہ) بیکڑ سوئی ڈیرہ بگٹی میں ہونے والے ایک عظیم الشان جرگے نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کو بگٹی قبیلے کا آٹھواں چیف منتخب کر لیا ہے۔


مرکزی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دستار بندی کی گئی، جس میں نواب اکبر بگٹی کے پوتوں سمیت بگٹی قبیلے کی مختلف شاخوں کے میر، معتبرین اور وڈیروں نے اپنے ہاتھوں سے سرفراز بگٹی کی دستار بندی کی۔


اس تاریخی تقریب میں بلوچستان اور پنجاب سے بلوچ قبائل کے سربراہان، اراکین اسمبلی اور وزراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
