بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے، شہداء کے بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، تعلیم و تربیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سردار یار محمد رند


سبی(ڈیلی قدرت کوئٹہ) رند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے رند قبائل سمیت بلوچ اقوام کی تعمیر وترقی بہتر نظام تعلیم سے مشروط ہے وہی قوم قبائل ترقی کی جانب تیزی کے ساتھ سفر طے کرتے ہیں جو علم وہنر کے میدانوں میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں رول پلے کرتے ہیں میر چاکر خان کالج صسوران میں اسٹوڈنٹس کی قابلیت اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں یہ دراصل ایک خواب کی تعبیر ہے جس کیلئے میں نے دن رات محنت کی آج یہ ہم سب کیلئے ایک حقیقت ہے یہ بات یقینی ہے کہ میر چاکر خان رند کالج صوران روشن مستقبل کی ضمانت ہے سرزمین اور اقوام رند کی عزت ناموس کے لئے جام شہادت نوش کرنے والوں کے بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کی تعلیم وتربیت پر کویی سمجھوتہ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار اانہوں نے میر چاکر خان رند کالج صوران میں زیر تعلیم طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیر چاکر خان کالج صوران کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے چیف آف رند و شیر بلوچستان سردار یار محمد رند نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ بلوچ قوم کو جدید سہولت سے آراہستہ درس گاہ دوں جس کے لئے دن رات انتھک محنت کی آج صوران میں میر چاکر خان رند کالج میرے خواب کی تعبیر کی صورت میں موجود ہے وقت آپہنچا ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بلوچ قوم قبیلے کے مفاد میں بروئے کار لائیں اساتذہ کرام سے امید کرتا ہوں کہ وہ طلباء کی کردارسازی اور اخلاق سنوارتے ہوئے تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے. زیر تعلیم طلباء ست مخاطب کرتے ہوئے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ آپ بلوچ قوم کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی قوم اور شہداء رند ستان کا نام روشن کریںمجھے امید اور یقین ہے کہ رند قوم قبیلے سمیت بلوچ قوم کا ہر بچہ نوجوان ہر لحاظ سے ذہین ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں بعدازن سردار یار محمد رند نے کالج کی مختلف کلاسز کا معائنہ بھی کرتے ہوئے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے واضح احکامات بھی دئیے ۔

WhatsApp
Get Alert