لانگو اور کلوئی قبائل میں خونی تنازعہ ختم، قبائلی دشمنیوں کا خاتمہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے: مولانا عبدالغفور حیدری


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے لانگو و کلوئی قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعے کے حل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خیرخواہی میں حصہ لینے والے معتبرین اور دونوں قبائیل کی جانب سے سنجدگی کا مظاہرہ کرنے پر سب مبارک باد کے مستحق ہیں قبائلی تنازعات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء  اسلام ضلع کوئٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگو اور کلوئی قبائل کے درمیان دیرینہ خونی تنازعے میں درجنوں انسانی جانوں کا ضیاع ہواتھا اس مسئلے کا حل ہونا بلوچستان کے لیئے نیک شگون اور جمیعت علماء اسلام کے لیئے باعث اطمینان ہے کیونکہ آج تک بلوچستان میں ان قبائلی جھگڑوں سے سینکڑوں گھرانے اجڑچکے ہیں جن کا ازالہ ناقابل تلافی ہے جمعیت علماء  اسلام اس خیرخواہانہ جذبے کو سراہتے ہوئے اس مسئلے کے حل میں حصہ لینے والی شخصیات سردارچنگیزساسولی، میرنوراحمدلانگو،میرمقبول احمد لانگو، میراللہ بخش راہیجہ مولانا مفتی ابوبکر اور دیگر کی شبانہ روز محنت واخلاص اورکوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ان کی کاوشوں کو شرف قبولیت بخشیں اسی طرح اس سے قبل اس مسئلے کے حل کے لیئے سردارزادہ جاویدجان لہڑی اور میرکبیرمحمدشہی کی کوششوں کو بھی سراہا کہ جن کی بنیاد پر یہ مسئلہ آج حل تک پہنچا قبائیلی تنازعات کسی کے مفاد میں نہیں بلوچستان اپنی روایات میں انتہائی صبرورواداری کا حامل علاقہ ہے تمام قبائل کو ایک دوسرے کی خیرخواہی اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھاناچاہیئے تاکہ ہر جانب امن وسکون اور مسرتوں کا ڈیرہ ہو اور اللہ پاک کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نامور علمائ￿  کرام قبائلی مشران بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ قبائلی تنازعات ہے

WhatsApp
Get Alert