بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل، والد نے جذباتی پیغام شیئر کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جس پر ان کے والد اعظم صدیق نے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
اعظم صدیق نے لبنانی نژاد امریکی شاعر اور مصنف خلیل جبران کی ایک تحریر کا اردو ترجمہ لکھا: ’ گھر بنتے ہیں گھر کے مکینوں سے، خدا خوش ہوتا ہے سجدے میں پڑھی جبینوں سے۔‘

انہوں نے لکھا ’ دعا ہے کہ یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے شاد آباد رہے، اس گھر کا ہر کونا اللہ کی رحمتوں سے مستجاب رہے۔‘
یاد رہے کہ بابراعظم کا یہ گھر جدید اور نیو کلاسیکل طرزِ تعمیر کا شاندار شاہکار ہے جو لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع ہے۔ یہ پرتعیش رہائش گاہ اپنے خوبصورت اور متوازن ڈیزائن، کشادہ اندرونی حصوں اور جدید سہولیات کے باعث خاص توجہ حاصل کر رہی ہے۔
اس گھر کا ڈیزائن معروف لاہور بیسڈ آرکیٹیکچرل فرم آرکی کیوبز نے تیار کیا ہے، جس میں جدید لگژری اور نیو کلاسیکل طرز کو ہم آہنگ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ گھر میں صاف ستھری لائنز، کشادگی اور ہم آہنگی کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جبکہ مرکزی داخلی دروازہ اور نفیس فنشنگ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔
رہائش گاہ میں کشادہ بیڈرومز، وسیع ہالز اور ایک خصوصی ٹرافی روم بھی شامل ہے، جہاں بابراعظم کی کرکٹ کامیابیوں اور اعزازات کو نمایاں طور پر سجایا گیا ہے۔ یہ گھر نہ صرف بابراعظم کے شاندار کرکٹ کیریئر کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ان کے نفیس اور باوقار طرزِ زندگی کا بھی بھرپور اظہار ہے۔

WhatsApp
Get Alert