لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر فوری پابندی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہورمیں ہارٹیکلچر ایجنسی نے غیر مجاز طور پر کسی بھی درخت کی کٹائی یا تراش خراش پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔
اے پی ایچ اے کے مطابق پیشگی تحریری اجازت کے بغیر درختوں کی معمولی تراش خراش بھی ممنوع ہوگی۔
منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچرایجنسی نے تمام ڈائریکٹرز اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
منصور احمد کا کہنا ہے کہ درختوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ فیصلہ شہر میں درختوں کی حفاظت اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ غیر ضروری کٹائی اور نقصان سے بچا جا سکے۔
شہریوں اور متعلقہ اداروں کو اس پابندی کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے تاکہ تمام اقدامات شفاف اور موثر طریقے سے نافذ ہوں۔

WhatsApp
Get Alert