میر حاکم کی پھپھو کیساتھ پہلی تصویر

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے کی اپنی پھپھو کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے .

میر حاکم کی نئی تصویر میں اُن کی پھپھو نے اُنہیں گود میں اُٹھایا ہوا ہے . میر حاکم کی پھپھو محبت بھری نظروں سے اپنے بھتیجے کو دیکھ رہی ہیں . انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہائے پھپھو . ‘ واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت رواں سال اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں . . .

متعلقہ خبریں