کوئٹہ میں آگ لگنے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ، صوبائی حکومت فوری طور پر ان متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے،صادق خان اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین صادق خان اچکزئی نے منگل کوکوئٹہ کے اہم علاقے پرنس روڈ جنکشن چوک کے قریب حلیم پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں پلازے کو پہنچنے والے شدید ترین نقصان پر انتہائی دکھ و رنج کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چمن اور دیگر علاقوں سمیت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا بھاری نقصان ہوا ہے اورہر دوکاندار کو کروڑوں کا نقصان پہنچاجبکہ ان کا تمام سرمایہ جل کر خاکستر ہو۔ جس پرہمیں شدید دکھ ہے۔ صادق خان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ان متاثرہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے۔ صادق اچکزئی نے کہا کہ تاجروں کے ہونے والے نقصان پر خود اپنی پارٹی کے توسط سے صوبائی حکومت کے اعلی حکام سے جلد ملاقات کریں گے۔
