حکومت بلوچستان ضلع شیرانی کو دوبارہ بیس سال بعد ضلع ژوب میں ضم کرنے کا فیصلہ واپس لیں،صادق خان اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی)مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین صادق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ضلع شیرانی کو دوبارہ بیس سال بعد ضلع ژوب میں ضم کرنے کا فیصلہ واپس لے کیونکہ یہ ضلع شیرانی کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس کے ہاوس کوئٹہ میں پارٹی کے ضلع شیرانی کے صدر عبداللہ شیرانی کی قیادت میں ایک وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرمشیر برائے میڈیا و سیاسی امور وطن یار خلجی ، عرفان خان خلجی بھی موجود تھے۔ مظلوم عوامی تحریک پاکستان اس ناروا فیصلے کی بھرپور مذمت کرتی ہے صوبے میں پشتون اضلاع پہلے سے کم ہیں لہذا حکومت مزید اضلاع بنائیں اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کریں تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔ اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک پاکستان ضلع شیرانی کے صدر عبداللہ شیرانی نے کہ ہم صادق خان اچکزئی کے مشکور ہیں جنہوں نے ضلع شیرانی کے عوام کی ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس ناروا فیصلے پر ہمارے ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
