کوئٹہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری: کمشنر شاہزیب خان کاکڑ کا معیار اور شفافیت یقینی بنانے کا حکم


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کانسیپٹ پیپرز کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے جامع، مور اور قابلِ عمل کانسیپٹ پیپرز کی تیاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد کے علاوہ مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی تجاویز کو ٹھوس ڈیٹا، زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کریں تاکہ کانسیپٹ پیپرز پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں موثر کردار ادا کرسکیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ معیاری کانسیپٹ پیپرز نہ صرف منصوبوں کی بروقت منظوری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور مقررہ مدت کے اندر کانسیپٹ پیپرز مکمل کرکے جمع کرائیں۔اجلاس میں مخت

WhatsApp
Get Alert