کوئی ناراضگی ہتھیار اٹھا کر عوام اور ریاست کے خلاف لڑنے کا جواز نہیں بن سکتی ،سرفراز بگٹی
بلوچستان کے سرداردہشتگردی پر خاموش کیوں رہتے ہیں سرفراز اور انوار کی طرح صاف بات کیوں نہیں کرتے ،انصار عباسی

کوئٹہ(یو این اے)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر صحافی انصار عباسی کو مخاطب کرتے ہو ے کہا ہے کہ شکریہ انصار عباسی بلوچستان میں جاری دہشت گرد کاروائیوں پر جو لوگ خاموش ہیں یا جو اس کے جواز فراہم کر رہے ہیں وہ دراصل war beneficiaries ہیں۔ ہماری پوزیشن پہلے دن سے واضح ہے کہ violence کو کسی بھی قسم کا جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی محرومی، کوئی ناراضگی ہتھیار اٹھا کر عوام اور ریاست کے خلاف لڑنے کا جواز نہیں بن سکتی۔دوسری جانب صحافی انصار عباسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے اکثر سردار، نواب، سیاسی رہمنا صوبے کی دہشتگردی پر خاموش کیوں رہتے ہیں۔ سرفراز بگٹی، انوارالحق کاکڑ کی طرح صاف بات کیوں نہیں کرتے۔ خاموش رہنے والوں کی یہ خاموشی محض کمزوری نہیں، ایک خطرناک رویہ ہے جس کا فائدہ دہشتگرد اٹھاتا ہے۔
