وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ نے سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث سینیٹری ورکر کے انتقال پر گہرا افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور مین ہول میں اترنے کے لیے ضروری سیفٹی
مریم نواز شریف نے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں کراچی اور لاہور میں شہریوں کے کھلے مین ہول میں گرنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں کچھ انسانی جانیں بھی ضائع ہوگئیں۔
