وڈھ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق


وڈھ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دراکھالہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی آلٹو کار کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں آلٹو کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منظور احمد ولد اللہ نور ساکن کاکڑ کالونی کوئٹہ، حبیب اللہ ولد آغا محمد ساکن اسماعیل کالونی کوئٹہ، بشیر احمد ولد آغا محمد اور غلام مصطفیٰ ولد نیک محمد ساکن کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا۔ وڈھ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert