پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں

کراچی (قدرت روزنامہ)مورخہ 13 فروری 2026 پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ما ہ کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں روڈ چیکس پر دوران چیکنگ مختلف کاروائیوں میں 43.8 کلو گرام چرس،8کلو گرا م افیون، 26 کلوگرام سلو ربرآمدکی گئی۔

مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33.13 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
