وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے متعارف کرائے گئے الیکٹرانک فائلنگ ڈیش بورڈ کی تفصیلات جاری کر دیں

محکمہ کے اندر غیر ضروری تاخیر میں کمی اور شہریوں کے لیے فیصلوں میں تیزی آئی ہے،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ میں متعارف کرائے گئے الیکٹرانک فائلنگ ڈیش بورڈ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جدید نظام کے تحت ہر فائل کی نقل و حرکت حقیقی وقت(ریئل ٹائم) میں دیکھی جا سکتی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فائل کس آفسر کے پاس ہے، کتنے عرصے سے زیر التوا ہے اور کتنی فائلیں پراسیس میں ہیں۔ان کے مطابق نئے نظام کے باعث تاخیر کو چھپانا ممکن نہیں رہا کیونکہ سسٹم مکمل ریکارڈ محفوظ کرتا ہے اور جہاں رکاوٹ ہو اسے نمایاں کرتا ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں محکمہ کے اندر غیر ضروری تاخیر میں کمی اور شہریوں کے لیے فیصلوں میں تیزی آئی ہے۔حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ صرف دو ماہ میں داخلی جائزوں کے مطابق محکمے کی کارکردگی میں 150 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert