عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا مینڈیٹ پارٹی کے پاس نہیں ، علیمہ خان کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےو اضح کیا ہے کہ “عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا مینڈیٹ پارٹی کے پاس نہیں ،یہ فیملی اور ڈاکٹرز کا مینڈیٹ ہے”۔
دیگر بہنوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہناتھاکہ “محسن نقوی نے آکر کہاکہ پارٹی ہمارے ساتھ ہے، بڑا کلیئر ہوجائیں کہ یہ پارٹی کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ عمران خان کی صحت پر فیصلہ کریں، یہ فیملی اور ڈاکٹرز کا مینڈیٹ ہے، اس فیصلے پر میں 10 ٹوئیٹس کرچکی ہوں”۔
ان کا مزید کہناتھاکہالشفا ہسپتال ٹی وی پر آرہا تھا تو ہم نے ٹوئیٹ کیے، ہمیں پیچھے سے پتہ چل رہا تھا کہ ایجنسیوں کے بندے ڈاکٹرز کے پاس پہنچ چکے،وہاں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہم ایسی جگہ علاج چاہ رہے تھے جہاں رپورٹس چھپائی نہ جاسکیں، ان کی فیملی اور ڈاکٹرز کی موجودگی میں علاج ہو۔
بڑا کلئیر ہو جائیں کہ عمران خان کی صحت پر فیصلے کرنے کا مینڈیٹ پارٹی کے پاس نہیں یہ فیملی اور ڈاکٹرز کا مینڈیٹ ہے، علیمہ خان pic.twitter.com/JtTLElw0t1
— Ajmal Jami (@ajmaljami) February 25, 2026
