پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں: مشرف زیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ الحمدللہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں۔
مشرف زیدی نے سوشل میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بلااشتعال افغان طالبان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کی جارہی ہے، سرحد پار بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری نہیں ہوئی، پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیزکا پروپیگنڈا ہیں۔
مشرف زیدی نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
Update on the situation at the Pakistan-Afghanistan border as of 2340 hrs Thursday February 26
Alhamdolillah, not only have no Pakistani posts been captured or damaged, but the Pakistani side has inflicted heavy losses across the Pakistan-Afghanistan border in response to…
— Mosharraf Zaidi 🇵🇰 (@mosharrafzaidi) February 26, 2026
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔
