افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان طالبان رجیم کے خلاف پاک افواج کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد بھارت اور افغانستان کی پروپیگنڈا مشینز متحرک ہو گئیں۔ اور اب پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جسے پاکستان نے مسترد کردیا۔
افغان طالبان رجیم کے آفیشل اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا اور جھوٹے دعوے نشر کیے جانا ایک شرمناک عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع نے من گھڑت دعویٰ کیاکہ افغان فورسز نے ننگرہار میں پاکستانی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا۔


وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق افغان اور بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے مطابق پاکستانی حکام، عالمی میڈیا اور دفاعی اداروں نے کسی طیارے کے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان حکام کا بے بنیاد دعویٰ بھارتی میڈیا اور افغان پروپیگنڈا ذرائع نے بڑے پیمانے پر پھیلایا۔ مزید کہا گیا کہ افغانستان کی جانب سے جاری کردہ تصویر دراصل 2021 میں ترکی میں روسی جہاز کے حادثے کی ہے۔
زمینی حقائق نہ ہونے کے باعث بھارت اور افغان مضحکہ خیز دعوؤں کو محض فریب اور ہزیمت قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان مخالف جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنی عبرتناک شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
عالمی ماہرین نے کہاکہ افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان اور آفیشل اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے اسے بعد ازاں حذف کرنا شرمناک عمل ہے۔
پاکستان مخالف منظم منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی اور افغانی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی پہچان بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کیے ہیں، جس سے سینکڑوں افغان طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert