پہلی حج پرواز کب روانہ ہوگی؟ اہم خبر سامنے آگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی،سرکاری حج اسکیم کے عازمین کو 468 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس لے جایا جائے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق حج آپریشن کے پہلے روزعازمین کو 4پروازوں کےذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا،18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی حج پروازیں روانہ ہوں گی۔ ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ عازمین کو آئندہ ہفتے متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا،سرکاری اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ لے جایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert