ڈیمز کی تعمیر میں کروڑوں کا غبن، اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن، لورالائی آبپاشی کے سابق ایکسیئنز اور ٹھیکیداروں سمیت 5 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی لورالائی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی اورغبن میں ملوث ٹھیکیدارسمیت 5افسران کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹریٹ آف انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے محکمہ آبپاشی لورالائی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی اور غبن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے لورالائی میں ڈیمز کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے مختص فنڈز میں سنگین بے ضابطگیوں ،غبن اور خوردبرد کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدایف آئی آر کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کی باقاعدہ منظوری دی ہے اس کیس میں محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام اور نجی ٹھیکیداروں سمیت8افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے سابق ایکسیئن محکمہ آبپاشی لورالائی جہانزیب خان کاکڑ،سابقہ ایکسیئن محکمہ آبپاشی لورالائی غلام مصطفی ،ایم ایس افنان اینڈ برادرز کے ٹھیکیدار نصیراحمد،سب انجینئر ،ایس ڈی او لورالائی احمد شاہ ،مالک افضل خان اینڈ برادر زٹھیکیدار محمداسلم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بلوچستان انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن رولز 2011کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
