دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون دھماکہ


دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون دھماکہ اس وقت پیش آیا جب خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ دھماکے کے بعد قونصل خانے کے ساتھ والی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ڈرون قونصل خانے کے ساتھ موجود پارکنگ ایریا میں گرا۔ اندر موجود تمام سفارتی عملہ محفوظ رہا۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت دی کہ کسی بھی گرے ہوئے ملبے کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی تصاویر بنائیں۔ سکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں امریکی سفارتی تنصیبات کے قریب ڈرون سرگرمیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert