سونے کی قیمت میں بڑی کمی،نئی قیمت کیا ہے جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز نمایاں اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 139 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 272 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کی تازہ ترین اپ ڈیٹس جانیے، مشہور شہر کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور یا ملتان کے گولڈ ریٹ کتنے ہیں، اب جانیں سونا کی قیمت گرام، تولہ اور دس گرام کے وزن کی مناسبت سے، چوبیس ۲۴ کیرٹ اور بائیس ۲۲ کیرٹ سونے کی قیمت آج مارکٹ میں کیا ریٹ ہے؟
