بلوچستان میںجبری گمشدگی ختم لاپتہ افراد کوبازیاب کرنے کی ضرورت ہے،ہدایت الرحمن بلوچ

فوجی آپریشنز سے نفرت تعصب دوریاں احساس محرومی اورظلم ناخواندگی غربت میں اضافہ ہواہے،امیرجماعت اسلامی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوروزگار،طلبا کومعیاری دینے،تاجروں کوتجارت کے مواقع دینے اورجبری گمشدگی ختم لاپتہ افراد کوبازیاب کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں جبرلاقانونیت طاقت کے استعمال فوجی آپریشنز سے نفرت تعصب دوریاں احساس محرومی اورظلم ناخواندگی غربت میں اضافہ ہواہے تعلیم ہنرروزگاردینے والے بلوچستان کے محسن ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے وفدسے ملاقات کی۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو بی آر ایس پی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بی آر ایس پی حکام نے جاری منصوبوں، فلاحی سرگرمیوں اور گوادرسمیت بلوچستان بھرمیں ادارے کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امرا مولاناڈاکٹرعطا الرحمن، مولانا محمد عارف دمڑاوربی آرایس پی کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی خصوصی کاوشوں اور اصرار پر بی آر ایس پی نے حال ہی میں گوادر میں باقاعدہ قدم رکھاجس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اس اقدام سے ضلع گوادر کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گیجبکہ مقامی افراد کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئے گی۔ جو افراد پہلے سے کاروبار کر رہے ہیں انہیں بھی ترقی اور استحکام کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گوادر کی معاشی ترقی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور مقامی آبادی کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert