قومی اسمبلی ‘ محمود خان اچکزئی نے خوشحال کاکڑ کو گلے لگا لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سیشن میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی آمد کے موقع پر ایوان میں سیاسی گہما گہمی دیکھنے میں آئی جہاں نو منتخب ممبر اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا کر ان سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے خوشحال خان کاکڑ کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں گلے لگایا اور قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جبکہ نو منتخب رکن اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے محمود خان اچکزئی کے ساتھ یادگار تصویر بھی کھنچوائی؛ دریں اثناء، قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بھی رابطہ دیکھنے میں آیا۔
جب وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ بھی چل کر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سیٹ پر گئے اور ان سے سرسری ملاقات کی۔

WhatsApp
Get Alert