وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ عصمت اللہ بنگلزئی کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ لیفٹیننٹ عصمت اللہ بنگلزئی کی وطن کے دفاع کے لیے دی گئی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

WhatsApp
Get Alert