حکومت پیٹرول پر مختلف ٹیکس ملا کر تقریباً 120 روپے وصول کر رہی ہے، وزراء، سرکاری افسروں کی مفت پیٹرول کی سہولت ختم ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان


کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول پر مختلف ٹیکس ملا کر تقریباً 120 روپے وصول کر رہی ہے، وزراء، سرکاری افسروں کی مفت پٹرول کی سہولت ختم ہونی چاہئے، بڑی بڑی سرکاری گاڑیوں کی جگہ زیادہ سے زیادہ 1300 سی سی گاڑیاں ہونی چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت نے 55 روپے اضافے میں 20 روپے پیٹرول لیوی بڑھا دی، فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 105 روپے تک پہنچ گئی۔گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، موٹر سائیکل چلانے والے طالب علم، مزدور اور مڈل کلاس سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔اگر روز 1 لیٹر بھی استعمال ہو تو 105 روپے صرف لیوی میں جا رہے ہیں، حکومت نے 2 سال میں پیٹرول لیوی سے 2600 ارب روپے عوام سے وصول کیے۔تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دے رہا ہے، اشرافیہ سے ٹیکس کون لے گا؟ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔حکومت عوام سے پیسے لے رہی ہے مگر اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہی، پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert