بیرون ملک سے گاڑی درآمد کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب گاڑیاں آسانی کے ساتھ پاکستان لا سکتے ہیں۔
لاکھوں پاکستانی روزگار کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں مقیم ہیں۔ ان میں سے ہزاروں اوور سیز پاکستانی گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں اپنے وطن لانا چاہتے ہیں، لیکن سخت قوانین اکثر اس عمل کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔
تاہم گاڑیاں امپورٹ کرنے کی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے گفٹ کے طور پر گاڑی پاکستان بھیجنے والے کے نام پر پہلے سے رجسٹریشن کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب کسی بھی ملک سے گفٹ کے طور پر گاڑیاں درآمد کی جا سکتی ہیں۔
قانون میں اس تبدیلی سے گاڑیوں کی درآمد کا عمل آسان ہونے کا امکان ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گاڑیوں کے تحفے کے انتظامات کو کہیں زیادہ آسان بنایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert