ٹر مپ کا ا یر ا ن میں فوجی حکمت عملی کا و ینز ویلا ما ڈ ل نا کا م ہو گیا ، بر طا نو ی ا خبا ر کا د عو یٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں فوجی حکمت عملی کے لیے استعمال کیا جانے والا وینزویلا ماڈل ناکام ہو گیا ہے۔
اخبار کے مطابق وینزویلا میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگِز کو نیا رہنما بنانے کا ماڈل ٹرمپ کے نزدیک مؤثر تھا، اسی حکمت عملی کے تحت انہوں نے ایران میں بھی قیادت میں مداخلت کی کوشش کی۔
تاہم ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب نے ٹرمپ کی خواہش کو ناکام بنا دیا ہے، اور ایران کے مذہبی و عسکری ادارے اب بھی اقتدار پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔
برطانوی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی قیادت کے قیام کی امریکی خواہش کو وائٹ ہاؤس نے نظر انداز کر دیا، اور ایران میں کسی عملی شخص کے ذریعے امریکی پسندیدہ قیادت قائم کرنے کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران جنگ کے فوری اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور یہ وائٹ ہاؤس پر داخلی سیاسی دباؤ میں اضافہ کر رہی ہیں۔
اخبار کے مطابق اس*رائی*ل نوجوان خامنہ ای کو ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں ایران میں امریکی پسندیدہ قیادت کے قیام کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

WhatsApp
Get Alert