یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق آسٹرلوجسٹ لالہ رخ کی نئی پیشگوئی


لاہور (قدرت روزنامہ) یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور متنازع پیشگوئی کر دی ہے۔
ایک انٹرویو میں لالہ رخ نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں ان کے رویے میں غرور اور تکبر واضح نظر آیا۔ ان کے مطابق دولت سے رشتے نہیں خریدے جا سکتے اور رجب بٹ کی طلاق ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب رجب بٹ لندن میں تھے تو ان کی اہلیہ ایمان علیحدگی کا تقریباً 80 فیصد فیصلہ کر چکی تھیں، جبکہ باقی فیصلہ ان کے واپسی کے بعد رویے نے مکمل کر دیا۔
لالہ رخ کے مطابق رجب بٹ کی والدہ اور بہن بھی ایمان کو زیادہ پسند نہیں کرتی تھیں اور بظاہر جو کچھ کیمرے پر دکھایا جاتا تھا حقیقت اس سے مختلف تھی۔غزل انتہائی تلخ اور بدتمیزی عورت ہے، جیسا وقت اس وقت رجب بٹ پر ہے ہو سکتا ہے ایسا ہی بالکل غزل پر بھی آجائے اور اس وقت اسے بچانے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ذاتی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر آنے کے باعث رجب بٹ کی مقبولیت متاثر ہو سکتی ہے اور آنے والے وقت میں ان کا سوشل گراف نیچے جا سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert