وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی نوجوانوں کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پاکستان میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اور بڑے اضافے نے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروائی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت یہ اسکیم نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
اسکیم کی تفصیلات: ہر الیکٹرک بائیک کی کل مالیت 1,75,000 روپے ہے۔
حکومت 30 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی، یعنی 52,500 روپے۔
درخواست گزار کو پیشگی ادائیگی کے طور پر 17,500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
باقی 1,05,000 روپے بینک فنانسنگ کے ذریعے ادا کیے جائیں گے، ماہانہ قسط 4,773 روپے ہوگی، جس کی مدت 24 ماہ ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ:
1. ویب سائٹ پر جائیں: [www.ebike.balochistan.gov.pk](http://www.ebike.balochistan.gov.pk)
2. اپنی ذاتی معلومات اور کیٹیگری درج کریں۔
3. ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
4. درخواست کی جانچ اور تصدیق کریں۔
5. شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب امیدواروں کو بائیک فراہم کی جائے گی۔
یہ اسکیم نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار اور نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے کا بہترین اقدام ہے۔
