متحدہ عرب امارات کو امریکا اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرے گا، امریکی اخبار


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم جبکہ 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
امریکا اس سے قبل بھی خلیجی خطے کے تین ممالک کو مجموعی طور پر 16.5 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے، جس سے خطے میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں ایران کے حالیہ حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

WhatsApp
Get Alert