کیا علی ظفر سے واقعی کوئی ’سنگین غلطی‘ ہوگئی؟ گلوکار کا قوم سے معافی نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (ڈیلی قدرت)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے عید کے موقع پر اپنے مخصوص لباس اور انداز پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے قوم سے طنزیہ انداز میں معافی مانگ لی ہے، جس نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک دلچسپ پیغام میں کہا کہ وہ اس “سنگین غلطی” پر شرمندہ ہیں کہ انہوں نے عید پر بغیر بنیان کے کرتا پہنا اور روایتی اجرک و دھوتی زیب تن کر کے پودوں کو پانی دینے کا “انتہائی حساس” فعل انجام دیا؛ گلوکار نے طنز کے نشتر چلاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس وقت یہ ملک اور دنیا کا سب سے اہم ترین مسئلہ رہا ہے، اس لیے وہ پوری کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسی “غلطی” دوبارہ نہ دہرائیں تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے نہ ہٹے۔
