کیا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس خفیہ مشن پر پاکستان پہنچ رہے ہیں؟ ٹرمپ کی خاموشی اور شہباز شریف کے اعلان نے کھلبلی مچا دی


اسلام آباد (ڈیلی قدرت) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رواں ہفتے پاکستان آمد کی خبروں نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے اسلام آباد کا رخ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب اس حساس دورے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے معنی خیز خاموشی اختیار کر لی، جبکہ دوسری جانب پاکستانی دفترِ خارجہ نے میڈیا کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت کاری کے بعض امور کو خاموشی سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔ اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے دوٹوک بیان میں پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان ‘ثالث’ کے طور پر پیش کرتے ہوئے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے حالیہ ٹیلی فونک رابطے کے بعد پسِ پردہ کوئی بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert