اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید کہا گیا کہ پاکستان اور مصر نے صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

WhatsApp
Get Alert