اسلام آباد مذاکرات : ٹرمپ کا بڑا اعلان! بیشتر نکات پر اتفاق جو مزید فوجی آپریشن سے بہتر ہے ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی کا حکم دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت کی شاندار تعریف
اسلام آباد مذاکرات: ایران سے بیشتر نکات پر اتفاق مگر جوہری معاملے پر ڈیڈلاک؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی نیوی کو آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی کا حکم اور پاکستانی قیادت کو شاندار خراجِ تحسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 20 گھنٹے تک جاری رہنے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، تاہم جوہری معاملے پر ایران کے سخت مؤقف کے باعث حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔ اپنے ایک تفصیلی بیان میں ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی وفد (جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر) نے انہیں بریفنگ دی ہے جس کے مطابق ایران قیادت کے ساتھ خوشگوار بات چیت کے باوجود جوہری عزائم ترک کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
امریکی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستانی قیادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستانی قیادت نے ماضی میں بھارت کے ساتھ جنگ بندی کروانے پر ان کا بارہا شکریہ ادا کیا تھا، اور انسانیت کے حوالے سے ان کی کاوشیں ناقابلِ بیان ہیں۔
دوسری جانب، مذاکرات میں جوہری ڈیڈلاک کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت گیر مؤقف اپناتے ہوئے امریکی نیوی کو آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ جو بھی امریکی جہازوں پر فائرنگ کرے گا یا ایران کو ٹول ٹیکس ادا کرے گا، اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور اس وسیع ناکہ بندی میں دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جائے گا۔
