چاغی، دالبندین کے قریب مسلح افراد نے پانچ تیل بوزر نذرِ آتش کردیے

چاغی (قدرت روزنامہ) چاغی، دالبندین کے قریب مسلح افراد کا حملہ، پانچ تیل بوزر نذرِ آتش کردیے۔ چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب نوکچا کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران پانچ تیل بوزر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دور دور تک دھویں کے بادل دکھائی دیتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جلائی تمام مکمل طور پر جل گئیں۔ اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔
