بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر متفقہ مسودہ پیش کیا جائے گا، جمعیت علما اسلام


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے صدارت میں صوبائی کمیٹی برائے مائنز اینڈ مائنرلز کے اجلاس میں حکومتی قانون برائے مائنز اینڈ مائنرلز ایکٹ پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے مجوزہ ترمیمی بل پر غور کیا گیا اجلاس میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کی طرف سے تیار کردہ مسودہ قانون پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے ساتھ مسودہ قانون شئیر کرنے سے پہلے اپوزیشن کے دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے اور مشاورت سے ایک متفقہ مسودہ قانون پیش کیا جائے اور بلوچستان کے عوام اور قبائل کے حقوق کی نگہبانی یقینی بنائیں۔ یاد رہے حکومتی ایکٹ پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے شدید احتجاج پر اپنے ایکٹ کو معطل کردیا ہے۔اور اپوزیشن لیڈر سے ایکٹ میں ترمیم کے لئے تجاویز طلب کئے ہیں۔اجلاس میں مولانا عبدالواسع کے علاوہ سینیٹر کامران مرتضی عین اللہ شمس، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی صاحب بھی شریک ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert