سونا پھر بے قابو! ایک ہی دن میں ہزاروں کا اضافہ؛ جانیں فی تولہ تازہ ریٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ 15 اپریل 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو عالمی منڈی میں بڑھتے ہوئے رجحان کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 503,462 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے بڑھ گئی اور یہ 431,637 روپے تک پہنچ گئی
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہو کر 8,404 روپے تک جا پہنچی۔
اس سے ایک روز قبل یعنی منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 499,962 روپے پر مستحکم ہوئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس قیمت 35 ڈالر بڑھ کر 4,811 ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

WhatsApp
Get Alert