مچھ میں زہریلی گیس سے 3 کانکن جاں بحق، کوئلہ کان غیر قانونی طریقے سے چلائی جا رہی تھی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) مچھ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے 3 کارکن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو مچھ کے علاقے میں واقع بولان لیز میں کام کے دوران اچانک کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 کارکن مراد بخش، علی حسن اور دلاور خان جاں بحق ہوگئے امدادی کارکنوں نے نعشیں کان سے نکال کر ہسپتال پہنچادیں جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مچھ میں واقع بند کان میں کانکن غیر قانونی طریقے سے کام کر رہے تھے۔

WhatsApp
Get Alert