امریکی اخبار New York Post نے سوشل میڈیا پر وائرل جے ڈی وینس کی دلچسپ میم شیئر کردی !

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی اخبار New York Post نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک دلچسپ میم شیئر کیا جس میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں چائے بناتے ہوئے دکھایا گیا۔
میم میں یہ منظر پیش کیا گیا کہ مودی، پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف، ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو چائے پیش کر رہے ہیں، جو کہ دراصل سوشل میڈیا صارفین کی تخلیقی مزاح کا حصہ ہے۔
یہ میمز حالیہ پاک-امریکا-ایران مذاکرات کے دوران بڑے پیمانے پر وائرل ہوئے، جہاں سنجیدہ سفارتی ماحول کو عوام نے مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔
