فیلڈ مارشل عاصم کے لبنان جنگ رکوانے پر شکر گزار ہیں ، باقر غالیباف


تہران(قدرت روزنامہ)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار ٹیم باقر غالیباف نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ کی استقامت اور مزاحمتی محاذ کے اتحاد کا نتیجہ ہے،لبنان میں جنگ بندی امریکہ ایر ان ہی کی طرح اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کےوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس جنگ بندی کی توثیق کی ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرباقر غالیباف کی لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔اس موقع پر لبنانی سپیکر نے بتا یا کہ اسرائیل اب تک 12لاکھ لبنانیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر چکا ہے، اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

WhatsApp
Get Alert