جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، میٹرو بس سروس معطل، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سمیت پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ، پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہےگی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے جو تا حکم ثانی بند رہےگی جبکہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کی اضافی نفری تعینات
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اہم شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

صدر تا فیض آباد مری روڈ اور ایکسپریس وے پر اضافی ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، فیض آباد، پیر ودھائی اور 26 نمبر پر بس اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ فیض آباد میں تجارتی مراکز بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک روٹس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔

ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے: عرب میڈیا

پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہےگا۔

پولیس نے ہدایت کی کہ ہیوی ٹریفک مالکان ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف سفر نہ کریں، اسلام آبادکے رہائشی سڑکیں بند ہونے کی صورت میں متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔

WhatsApp
Get Alert