ضلع مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار، ایک اہلکار شہید چار زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ضلع مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار، ایک اہلکار شہید چار زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو سیکورٹی فورسز نے ضلع مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا میں دہشتگردوں کی موجودگی پرعلاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو گھیرائو میں آنے پردہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی متعدد آئی ای ڈیز سے حملہ کردیا ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگر د ہلاک جبکہ دوسرازخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔کاروائی کے دوران ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔دریں اثناء شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی جس کے بعد ان کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کردی گئی ۔

WhatsApp
Get Alert