شادی اور سکینڈلز سے جڑے تنازعات، اداکارہ میرا نے نجی زندگی پر بات کرنے سے معذرت کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)شادی اور سکینڈلز سے جڑے تنازعات پر بات کرنے سے اداکارہ میرا نے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ ہمیں اپنی نجی زندگی کی بات پروفیشنل کام کی بات کرنی چاہیے اور اسے بیچنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کے لیے پوڈکاسٹ کے دوران میزبان ریحان طارق نے استفسار کیا کہ آپ کے بہت سارے سکینڈلز بھی آئے، ایک پتی(شوہر) تو 2007 میں اٹھے بھی تھے اور دعویٰ کردیا کہ میرا میری اہلیہ ہیں، فیصل آباد سے ایک بزنس مین، شیخ عتیق الرحمان، یادہے آپ کو؟
اداکارہ نے جواب دیا”نہیں” ،اس پر ریحان طارق نے چٹکلہ چھوڑا کہ برے واقعات کو یاد بھی نہیں رکھناچاہیے ، ویسے میں کوئی صداقت تھی کیونکہ عدالت نے بھی کہہ دیا تھا، جس پر فلم سٹار نے جواب دیا کہ میرا اس تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں، میں نہیں جانتی،عدالت کے فیصلے پر میں کیا کہہ سکتی ہوں؟
ضمنی سوال آج سے پہلے میرا کی شادی ہوئی نہیں پر جواب دیا کہ ” میرا اس تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں لیکن حقیقت نہیں، میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی، جی ۔
ویسے کمال صبرو ضبط کامظاہرہ کیاہے اداکارہ میرا نے، حالانکہ ان سے امید نہیں تھی مگر اس بیہودہ پوڈ کاسٹر کو حیاء نہیں آئی ایسے سوالات کرتے ہوئے.. کبھی اپنی ماں بہن کو سامنے بٹھا کر ایسے سوالات پوچھے ہیں اس چمن چ نے..! pic.twitter.com/M1nX0bcuYI
— Ather Salem® (@AthSal01) April 20, 2026
ریحان طارق نے کہاکہ اس کے بعد بھی کچھ تنازعات آئے، ایک نوید نامی شخص کیساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر فلم سٹار کاکہناتھاکہ میں نجی زندگی پر بات نہیں کرناچاہتی، میں احترام کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں ان میں سے نہیں ہوں جو اپنی ذاتی زندگی کو ٹی وی پر چند پیسوں کے لیے بیچتے ہیں، اس وجہ سے آپ ریٹنگ حاصل کرتے ہیں، میرا خیال ہے ہمیں اپنے کام پر فوکس اور اپنے کام کو ہی بیچنا چاہیے۔
