چینی صد ر کا سعو د ی و لی عہد سے ٹیلیفو نک ر ا بطہ چین کا آ بنا ئے ہر مز کی صو ر تحا ل پر ا ہم مﺅ قف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گفتگو کے دوران چینی صدر نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق اور محفوظ آمد و رفت جاری رکھنے پر زور دیا۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام تنازعات کو سیاسی و سفارتی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور اس صورتحال سے پاکستانی ثالث کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ایران ایک پُرامن ملک ہے، تاہم امریکا نے اپنے اقدامات سے ظاہر کیا ہے کہ وہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں، امریکا نے جارحانہ کارروائیاں کی ہیں اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert