اداکار وسیم عباس نے شہباز گل کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کنجراور مراسی والی زبان استعمال کرکے آپ نے عمران خان کو جیل میں پھنسا دیا، آپ ملک سے باہر بیٹھے ہیں واپس آئیں انقلاب کیلئے مار کھائیں؛ پی ٹی آئی رہنماء کے وی لاگ پر ردعمل

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف اداکار وسیم عباس نے پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کو ان کی فنکاروں پر تنقید پر آڑے ہاتھوں لے لیا اس حولاے سے جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کنجر، مراسی والی زبان استعمال کرکے آپ نے عمران خان کو جیل میں پھنسا دیا، ان کی 75 فیصد بینائی چلی گئی، بیوی جیل میں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں ہیں، آپ میں سے کون سا لیڈر ہے جو لیڈ کررہا ہے؟ آپ ملک سے باہر بیٹھے ہیں واپس آئیں انقلاب کے لیے مار کھائیں۔
اداکار وسیم عباس کا شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ جیسے لوگوں پر افسوس بھی نہیں کرنا چاہیئے کیوں کہ آپ پڑھے لکھے جاہل ہیں، درحقیقت میں عمران خان کے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں اُن کے حق میں ہوں، یہ بات ساری فنکار کمیونٹی جانتی ہے، ہم عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال، نمل یونیورسٹی سیمت دیگر اچھے کاموں کی تعریف کرتے ہیں، عمران خان اپنی پارٹی کے واحد محنتی آدمی ہیں لیکن آپ نے کیا کیا؟۔
کنجر، مراسی والی زبان استعمال کرکے آپ نے عمران خان کو جیل میں پھنسا دیا، ان کی 75 فیصد بینائی چلی گئی، بیوی جیل میں، ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں۔ آپ میں سے کون سا لیڈر ہے جو لیڈ کررہا ہے۔ آپ ملک سے باہر بیٹھے ہیں واپس آئیں انقلاب کے لیے مار کھائیں، وسیم عباس کا شہباز گل کو جواب pic.twitter.com/eCwTmGL3fo
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) April 22, 2026
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے اداکار وسیم عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیوں کہ حال ہی میں اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار وسیم عباس نے کہا تھا کہ آپ اقتدار میں آتے ہیں تو آپ ایسی حرکتیں کرتے ہیں، وہ تو ایجنسیز ہیں، ان کے پاس تو ثبوت ہوتے ہیں، وہ کہیں دائیں چلیں تو دائیں چلنا پڑتا ہے، وہ کہیں بائیں چلیں تو بائیں چلنا پڑتا ہے، اگر یہ ایسی حرکتیں نہ کریں تو وہ بھی کچھ نہ کہیں، عمران خان کیسے اقتدار میں آئے اور کیسے گئے؟ اس پر اب تحریک انصاف والے مجھے گالیاں دیں گے، ٹرولنگ کریں گے، جتنی مدد نوازشریف نے فنکار برادری کی کی ہے، کسی نے نہیں کی، اگر کوئی اچھائی کررہا ہے تو آپ غصہ کیوں کررہےہیں؟۔
