عیدالاضحیٰ 2026، طویل چھٹیوں کا امکان، تاریخیں سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اگر 17 مئی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو ذوالحج کا آغاز 18 مئی سے ہوگا اور عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی تک منائی جا سکتی ہے۔
ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کے بعد اسلامی مہینے کا آغاز 19 اپریل 2026 سے ہو چکا ہے جس کے بعد ذوالحج کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی 2026 کو متوقع ہے۔
اگر چاند نظر نہ آئے اور مہینہ 30 دن کا ہو جائے تو عید 28 سے 30 مئی تک ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رحمت کارڈ پروگرام: اپلائی کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں
اگر ان تعطیلات کو ہفتہ اور اتوار (30 اور 31 مئی) کے ساتھ ملا دیا جائے تو شہریوں کو پانچ دن کی طویل چھٹیاں مل سکتی ہیں جبکہ تعطیلات ایک دن پہلے شروع ہونے کی صورت میں یہ وقفہ چھ دن تک بھی بڑھ سکتا ہے۔
اگر ذوالحج 19 مئی سے شروع ہوتا ہے تو عید کی چھٹیاں 28 سے 30 مئی (جمعرات تا ہفتہ) ہوں گی جن کے ساتھ اتوار کی چھٹی شامل ہو کر لمبا ویک اینڈ بن سکتا ہے۔
