ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
جیو نیوز ‘‘ نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے علیٰحدہ علیٰحدہ گفتگو کی۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

WhatsApp
Get Alert