امریکی طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کی اطلاعات

نارتھ ڈکوٹا (قدرت روزنامہ) نارتھ ڈکوٹا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون ہلاک ہو گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 51 منٹ پر ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے فوراً بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے نقصان کو مزید بڑھا دیا۔ حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ بیچ ایف 33 اے تھا۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
