امریکی صدر نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ


ایران (قدرت روزنامہ)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایران اس درخواست پر غور کر رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی درخواست اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ امریکا ایران پر مسلط کی گئی جنگ میں اپنے کوئی مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔
اس سے قبل روس نے بھی امریکا ایران تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی تھی، ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے بعد کہا روس خطے کے ملکوں اور خصوصاً ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہے گی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

WhatsApp
Get Alert