مکہ مکرمہ میں تا ر یخ ر قم ، قر آ ن پا ک کا 400 سا ل پر ا نا نا یا ب جر من تر جمہ پہلی با ر نما ئش کیلئے پیش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ کے ایک میوزیم میں قرآنِ پاک کا 400 سال پرانا نایاب جرمن ترجمہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی نسخہ 1623 میں جرمن شہر نیورمبرگ میں شائع ہوا تھا۔ اسے اب میوزیم کے اس مجموعے کا حصہ بنایا گیا ہے جو صدیوں پر محیط قرآن کریم کی تاریخ اور مختلف زبانوں میں ہونے والے تراجم کی دستاویزی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ نسخہ اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ غیر عربی داں طبقے، بالخصوص یورپی حلقوں میں قرآن پاک کے پیغام کو سمجھنے کی ابتدائی کوششوں کا ایک بڑا ثبوت ہے۔
یہ نایاب نسخہ شاہ فہد نیشنل لائبریری کے ذخیرہ کتب کا حصہ ہے، جو قومی اور سائنسی ورثے کی حفاظت کے لیے وقف ہے۔
لائبریری نے اسے محققین اور زائرین کے لیے دستیاب کر کے عالمی سطح پر مملکت کی ثقافتی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔
میوزیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد زائرین کے تجربے کو یادگار بنانا اور قرآن کریم سے متعلق ان تاریخی خزانوں کو سامنے لانا ہے جو اس عظیم کتاب کے ایک عالمی ذریعہ ہدایت ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert